اضلاع کی خبریں 11.06.2013

تاجر ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں : لیاقت علی ملک
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ایس پی سٹی گوجرانوالہ کیپٹن لیاقت علی ملک نے کہا کہ تاجر ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ان کے ہر ممکن مسائل حل کروانے کیلئے میرے دروازے چوبیس کھلے ہیں جبکہ تاجر کے ساتھ بد تمیزی کرنے واے پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاسٹک جاری کر دیئے تاجروں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر محمد نواز چوہان ایم پی اے سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید تاجروں حاجی سعید خان ، محمد ریاض کھوکھر ، حاجی نذیر جموں والے عمران خان میاں فضل الرحمن اظہر خان اور ڈی ایس پی چوہدری عابد علی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آصف زرداری کا پارلیمینٹ سے خطاب کتابی باتوں کا مجموعہ تھا:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا پارلیمینٹ سے خطاب کتابی باتوں کا مجموعہ تھا،صدر نے اور انکی جماعت کی حکومت نے پانچ سال ان فرمودات کے ایک حرف پر بھی عمل نہیں کیا ،نوا زشریف کی کھری باتوں نے کابینہ کوپیغام دے دیا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو قوم کے ساتھ سچ بولنے کی عادت ہونی چاہئے،آئین توڑنے اور عوام کی زندگیاں اجیرن کرنے و الے کسی معافی کے حقدار نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال ملک کو بے دردی سے لوٹ کر ادرے کنگال کردینے والوں کے منہ سے عوام اور ملک کی فلاح کے بھاشن نہیں جچتے،آصف زرداری اور انکے حواریوں نے ملک و قوم کی خدمت کے تمام مواقع ضائع کئے اور اسلام آباد میں لوٹ مار کی منڈی لگا کر نہ صرف ملک کا نا قابل تلافی نقصان کیا بلکہ پیپلز پارٹی کو بھی اپنے ہی ہا تھوںدفن کر دیا،پاکستان کی تقدیر کے ساتھ کھیلنے والوں اور ائین کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے لئے کسی قسم کی معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی حالات پر سخت متفکر ہیں وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں نواز شریف نے اپنی ٹیم پر واضح کر دیا کہ اسے بلا امتیاز چیک اینڈ بیلنس قائم کرکے عوام کے ساتھ سچ بولنا ہو گا اور جو وزیر عوام کی امنگوں کے خلاف کام کرے گا اسے گھر جانا پڑے گا۔اس موقع پر شیخ ثروت اکرام، حافظ بدر منیر شیخ،خان کلیم اللہ خان، رانا انتظار احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث13جون جمعرات کو” بیداری ملت ریلی”نکالے گی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام13جون جمعرات کو سہہ پہر چار بجے برما کے مظلوم مسلمانوں کی حمائت، امریکی قید میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر تشدد اورامریکی ڈرون حملوں کے خلاف ”بیداری ملت ریلی” نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبد الستار حامد،سینئر نائب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا محمد نعیم بٹ، مولانا محمد صادق عتیق، پروفیسر سعید کلیروی،حافظ محمد عمران عریف،مولانا عارف اثری، مولانا محمد ابرار ظہیر، عبد الرحمان عظیم، حافظ عبد الشکور شیخوپوری، مولانا قاری نعیم صدیقی اور دیگر جید علماء کریں گے۔ ریلی دفتر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی آفتاب سٹیل مارکیٹ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ سے شروع ہو گی اور گوندلانوالا اڈہ پر اختتام پذیر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ دھلے کے علاقہ میںدن دیہاڑے ڈکیتی کی مسلح واردات
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تھانہ دھلے کے علاقہ میںدن دیہاڑے ڈکیتی کی مسلح واردات، 3 مسلح ڈاکو یونائٹیڈ گروپ آف انڈسٹریزکے مالک سے گن پوئنٹ پر آٹھ لاکھ ڈرائیور سے موبائل سمیت 7ہزارروپے نقدی اور پرس چھین کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق واشنگ مشین سازی کے بانی گوجرانوالہ کے معروف صنعت کار حاجی محمد حفیظ اپنے ڈرائیور رانا فاروق لطیف کے ہمراہ مسلم کمرشل بنک شاہین آباد برانچ سے 8لاکھ کیش لیکر واپس اپنی فیکٹری میں آرہے تھے کہ جیسے ہی انکی گاڑی اپنی فیکٹری گلہ نیاز ہاؤس کلائیمکس آباد کے گیٹ کے پاس پہنچی تو اچانک ایک موٹر سائیکل 125پر سوار 3مسلح ڈاکوئوں نے ان پر حملہ بول دیا اور اسلحہ نکال کران پر تان لیا ایک ڈاکونے کار کا دروازہ کھول کر ڈارئیور رانا فاروق لطیف پر اسلحہ تان کر گاڑی کی چابی چھین لی۔ دوسرے دو ڈاکوئوں نے حاجی محمد حفیظ پر اسلحہ تان کرکہا کہ رقم نکالو حاجی محمد حفیظ اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر ڈاکوئوں کے دئیے جس پر ڈاکو ؤںنے کہا کہ پورے 8 لاکھ روپے دوں ورنہ گولی ماردیں گے جس پر حاجی محمد حفیظ نے ساری رقم انکے حوالے کر دی۔ جبکہ دوسرے ڈاکونے ڈائیور سے موبائل فون پر س جس میں 7 ہزار نقدی اور کاغذات تھے چھین لیے اور کہا کہ جس نے ہمارا پیچھا کیا یا کوئی حرکت کی جان سے مار دیں گے اور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے معلوم ہوا ہے کہ حاجی محمد حفیظ نے جب بنک سے رقم لی اس وقت ان ڈاکوئوں کا ایک ساتھی بنک موجودہ تھا جو سی سی ٹی وی فٹیج کے مطابق مذکورہ بالا شخص بنک میں ریز گاری لینے آیا تھا ۔ تاہم اسی شخص نے اپنے ساتھیوں سمیت تعاقب کرکے ڈکیتی کی واردت کی۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد قادری علم وحکمت کا مینارئہ نور تھے : مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد قادری علم وحکمت کا مینارئہ نور تھے آپ نے قرآن و حدیث کی بنیاد پر روحانیت و تصوف کا تعارف پیش کیا اور لوگوں کے عقائد و نظریات کا تحفظ کیا آپ کی پوری زندگی دین اسلام کیلئے وقف تھی۔آج بارہ جون کو سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر شہید پاکستان مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کا یوم شہادت ملک بھر میں منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد نور میں منعقدہ محدث اعظم مولانا محمد سردار احمد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے کی۔اس موقع پرمفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ عمار سعید سلمیانی،مفتی محمد سعید رضوی،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی،مولانا محمد خالد حسن مجددی،حافظ محمد رفیق قادری، حافظ آصف علی اویسی، ملک نصیر نقشبندی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ برصغیر میں اسلام بزرگان دین کی وجہ سے پھیلا ہے ،صوفیائی کرام نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا درس دیا اور اسلام کا ایسا نمونہ پیش کیا جس سے متاثر ہو کر ہندئوں نے اسلام قبول کیا۔صوفیائے کرام نے اپنی تعلیمات میں امن و محبت،رواداری اوربھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیئے والدین کو شعور و آگاہی بہت ضروری ہے خالد محمود
لاہور(جی پی آئی)چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے حوالے سے سیف چائلڈ فائونڈیشن میں بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری سیف چائلڈ فائونڈیشن خالد محمود نے کی اس موقع پر بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا اور بچوں کی ذندگی میں جبری مشقت اوروالدین کی جانب سے بچوں کو کام کاج کرنے پر مجبور کرنے پر صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کے بچے ملک پاکستان کا سرمایہ ہیں ان کو ہر آفت اور مشکل وقت سے محفوظ رکھنا فائونڈیشن کی ذمہ داری ہیاس موقع پر جنرل سیکرٹری خالد محمود نے ممبران کو ہدایت کی کے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیئے ہر ممکن کوشش کریں اور اس ضمن میں والدین کو شعور و آگاہی بہت ضروری ہے اور بچوں کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کے بچے کی مناسب تعلیم و تربیت کے بعد ہی ان کو کام پر لگایا جائے اور کم عمری میں بچوں کو گھر سے باہر کام کاج کے لیئے بھیج دینا بھی خطرے سے باہر نہی کیونہ کمزور ذہین ہونے کے باعث بچہ کسی غلط ہاتھوں میں بھی جا سکتا ہے اور یہی بچہ ملک کے لیئے بعض اوقات خطرہ بھی بن جاتا ہے انہوں حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ بچوں کے کم عمر ی پر کام کرنے پر پابندی لگائی جائے اور علم حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیئے جائیں تاکہ بچے پڑھ لکھ کر ملک پاکستان کی خدمت کریں اور آنے والی نسلوں کو بھی ایک اچھا پیغام دیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ہر نو عمر بچوں کو جہاں بھی دیکھیں کام سے منع کریں اور اگر ممکن ہو تو ان کے دالدین تک رسائی حاصل کر کے انہیں بچوں کے بہتر مستقبل کے حوالے سے شعور و آگاہی فراہم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو بحرانوں میں ڈالنے والے اب قیامت تک عوام کے ووٹ سے محروم ہو چُکے ہیں : الحاج قیصر امین بٹ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ اور آل پاکستان تاجر اتحاد کے مر کزی صدر خواجہ تعر یف گلشن نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو بحرانوں میں ڈالنے والے اب قیامت تک عوام کے ووٹ سے محروم ہو چُکے ہیں اپنے اقتدار کے نشے میں ہو ش کھونے والوں نے غر یب عوام کے منہ سے کھانے کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے مگراب پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی قیادت عوام کے مسائل کو حل کر کے غر یب عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کو شش کرئینگے اور پاکستان کو تر قی کی راہ پر گامزن کر ینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے قائد میاں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہباز شر یف ہر حد تک جاتے ہیں اور اُن کی یہ ہی عوام دوست رویے کی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ ( ن) کو مینڈیٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی غریب عوام کو بجٹ میں ریلیف دیا جائے گا اب عوام کی اُمیدیں اور ترقی کے خواب مسلم لیگ ( ن) ہی پورے کر ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن ماضی کے کلچر دہرانے کی کوشش کر رہی ہے:پرویز رفیق
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ماضی کے کلچر دہرانے کی کوشش کر رہی ہے ماضی میں بھی دو تہائی اکثریت کے باوجود ملک کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا گیا تھا، مسلم لیگ (ن)کو سارا مینڈیٹ صرف ایک صوبے سے ملا ہے، پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ چھوٹے صوبوں کی محرومیاں ہیں جبکہ نئی کابینہ میں شامل افراد میں سے 5 کا تعلق لاہور اور 8 کا گوجرانوالہ سے ہے جو چھوٹے صوبوں کی محرومی کا سبب بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتدار کی پرامن منتقلی جمہوریت کا حسن ہے:قاضی احمد سعید
لاہور( جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی جمہوریت کا حسن ہے، ملک کا مستقبل جمہوریت میں پنہاں ہے آمریت کو جمہوری قوتوں نے اکھاڑ پھینکا ہے، ملک میں جمہوریت کو اب ختم نہیں کیا جا سکتا ہے، جمہوریت ہی ملک کا مستقبل ہے اور آمریت کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ ڈرون حملے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، انہیں ہر قیمت پر بند ہونا چاہیے، مذاکرات سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں، پیپلز پارٹی پورے خطے میں امن کی حامی ہے، امن کے قیام سے ہی پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک ترقی کر سکتے ہیں، امید ہے نئی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی پیپلز پارٹی نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بھاشا ڈیم اور تھرکول کا پروجیکٹ شروع کیا، نئی حکومت ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وفاقی حکمرانوں نے مختلف وزارتوں سے اربوں روپے خوردبرد کر لئے:شوکت عزیز بھٹی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ سابق وفاقی حکمرانوں نے مختلف وزارتوں سے اربوں روپے خوردبرد کر لئے لیکن مسلم لیگ (ن)کی حکومت کسی کو کرپشن نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور انکے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کردیے گی، ہم نے چیلنجز کو مواقع میں بدلنا ہے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے ملک و قوم کی مصیبتوں سے جان چھڑائیں گے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے مضبوط حکومت ضروری ہے ملک اقتصادی بد حالی کا شکار ہے ، قومی دولت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ، مسلم لیگ ن نے حکومتی اخراجات میں 30 فیصد کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے سرکاری اداروں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئین پر عملدرآمد سے ہی تمام اداروں میں استحکام آ سکتا ہے، مسلم لیگ ن آئین کی حدود اور احکامات کی پاسداری کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منورحسن کی قوم سے جمعہ 14 جون کو میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی اپیل
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 جون بروز جمعہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کر کے اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں ۔سیدمنورحسن نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نزدیک مسلمانوں کے انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں اور وہ صر ف غیر مسلموں اور دنیا کی جارح قوتوں کے حقوق کی نگران ہے ۔اراکان میں لاکھوں مسلمانوں کو ان کی مساجد اور گھروں کے اندر زندہ جلا دیا گیا ہے مگر دنیا بھرکے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو مظلوم مسلمانوں کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں۔ سینکڑوں سال سے میانمار میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کو زبردستی ان کے علاقوں سے بے دخل کیا جارہا ہے اور خوف وہراس پیدا کرنے کیلئے گائوں کے گائوں مکینوں سمیت جلا کر راکھ کردیئے گئے ہیں ۔کئی ماہ سے جاری مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام پر عالمی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔ عالم اسلام کے حکمران بھی کمزور مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑنے کی بجائے اسلام و مسلمان دشمنوں کے ایجنٹ کا شرمناک کردار ادا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کو مظلوم ترین پناہ گزین قرار دینے کے بعد ان کی خبر تک نہیں لی۔ سید منور حسن نے کہا کہ اراکان ، فلسطین اور کشمیر کے مسلمان دہائی دے رہے ہیں کہ انسانی حقوق کی دعوے دار تنظیمیں اور عالمی امن کے ٹھیکیدار کہاں ہیں؟سید منور حسن نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی اراکانی مسلمانوں پر ٹوٹنے والی قیامت پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں پناہ گزین اپنی جانیں بچانے کیلئے بنگلا دیش اور ہمسایہ ممالک میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں مگر انہیں کوئی ملک بھی قبول کرنے کو تیار نہیں، بنگلا دیش نے اپنی سرحد یں بند کردی ہیں اور ان کی جھگیوں اور رہائش گاہوں کو جلادیا گیا ہے اور جانیں بچانے کیلئے پناہ کی تلاش میں معصوم مسلمانوں کو پکڑ پکڑ کر قتل کیا اور واپس جانے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کی سینکڑوں بستیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے ،مساجد اور مدارس کو طلباء اور طالبات سمیت نذر آتش کردیا جاتا ہے اور کسی کو بھی جلتے ہوئے گھروں سے نکلنے نہیں دیا جاتا ،بدھ مت کے پیروکار ہزاروں کی تعدا د میں اس، غارت گری ، مسلمانوں کے قتل عام اور ان کی بستیوں کو جلانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور انہیں فوج ،پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے ،انہوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت نے فوری طور پر مسلمانوں کو ملک سے بے دخل کرنے کا حکم واپس نہ لیا اور مسلمانوں کو تحفظ فراہم نہ کیا تو لاکھوں مسلمانوں کو قتل کردیا جائے گا اور یہ بہت بڑا انسانی المیہ ہوگا۔سید منور حسن نے عالم اسلام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اراکانی مسلمانوں کو بچانے کیلئے فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور عالمی برادری اس ظلم و بربریت کو رکوانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر برما میں امدادی کاروائیوں کا آغاز کرے ،انہوں نے عالم اسلام سے بھی اپیل کی کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر تمام مسلمان ممالک کو برما کے مظلوم مسلمانوں کی امداد اور بحالی کی طرف توجہ دلائیںا ور میانمار کی حکومت کو واضح پیغام دیا جائے کہ اگر اس نے مسلم اقلیت کو تحفظ نہ دیا تو ہمسایہ اسلامی ممالک اپنے مسلمان بھائیوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی کاروائی سے گریز نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام پر بہمیانہ پولیس تشدد
لاہور (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام پر بہمیانہ پولیس تشدد اور لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال نکال کر گرم سڑکوں پر لٹا کر بدترین لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا او رپھر احتجاج کے جمہوری حق کو بھی ریاستی جبر کے ذریعے کچلنے کی کوشش انتہائی قابل افسوس ہے ۔سید منورحسن نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جلائو گھیرا ئو اور سرکاری و قومی املاک کو نقصان پہنچانا اپنے ہاتھوں اپنی تباہی و بربادی کے مترادف ہے۔ احتجاج کو صرف حکومتی ایوانوں تک اپنی آواز پہنچانے کا ذریعہ بنائیں اور توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو سے اجتناب کریں۔ سید منور حسن نے کہاکہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔ لوڈشیڈنگ سے نہ صرف لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں بلکہ پینے کے لیے پانی بھی دستیاب نہیں۔ اگر گرمی کے ستائے لوگ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں تو اس پر پولیس گردی ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے حکمرانوں کو اس لیے ووٹ نہیں دیئے کہ وہ انہیں بنیادی حقوق سے بھی مرحوم کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو لوگوں پر غصہ نکالنے کی بجائے ان کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے چاہ تمولی ، جئے کاٹبہ ا ور مانگا منڈی کے دیگر نواحی دیہات میں شدید آندھی اور بگولے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار
لاہور(جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے چاہ تمولی، جئے کاٹبہ ا ور مانگا منڈی کے دیگر نواحی دیہات میں شدید آندھی اور بگولے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے جان بحق اور زخمی ہونے والوں کی فوری مالی امداد کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ قدرتی آفت نے جن غریب دیہاتیوں کو ان کے مکانوں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے بے گھر کردیاہے ان کی فوری مدد اور تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ دریں اثنا سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے رانا اکرام اور سرفراز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیاہے اور الخدمت فائونڈیشن کے کارکنا ن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان دیہات میں متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسان میاں نواز شریف کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں:چوہدری منظور حسین گجر
لاہور(جی پی آئی)کسان بورڈ وسطعی پنجاب کے چیرمین چوہدری منظور حسین گجر نے کہا ہے کہ کسان میاں نواز شریف کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں موجودہ بجٹ کسان دشمن کی بجائے کسان دوست ہونا چاہیے ورنہ ملکی حالات ایتھوپیا سے بھی زیادہ سنگین ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالم پور گائوں میں کسانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لاہور کے صدر میاں رشید منہالہ، سینئر نائب صدر چوہدری بشیر پڈھانہ، جنرل سیکرٹری سردار عرفان اللہ سمیت دیگر کسان بھی موجود تھے چوہدری منظور حسین گجر نے کہا کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھنے والا شعبہ زراعت سابقہ حکومت کی کسان کش پالیسیوں کی بدولت بدترین بحران سے دوچار ہے غریب کسان فیملیوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے نرخوں میں بلاجواز اضافے سے غریب کسان کاشتکاری کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے ملک کا زرعی رقبہ روز بروز بنجر ہو رہا ہے جبکہ گندم، چاول اور کپاس کے سرکاری ٹارگٹ بھی پورے نہیں ہو سکے شوگر، کاٹن، روائس ملوں کے مالکوں اور میڈل مینوں نے کسانوں کے اربوں روپے ہڑپ کر رکھے ہیں اگر بجٹ میں ریلیف نہ دیا گیا تو شعبہ زراعت کے تابوت میں آخری کیل لگانے کے مترادف ہو گا ہم موجودہ حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بجٹ میں : کسان بچائو تحریک: کے تحت دیئے گئے چار جائز مطالبات منظور کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے 1: شوگر ملوں کی سی پی آر کو چیک کا درجہ دیا جائے، 2: زرعی مداخل پر 17 فیصد ختم کیا جائے 3: کھاد کی بوری پر قیمت درج کی جائے 4: ٹیوب ویلوں کیلئے مناسب فلیٹ ریٹ مقرر کر کے زراعت کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی وزراء اپنے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں، ترجیحی بنیادوں پرلوگوں کے مسائل حل کریں،شہبازشریف
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے صوبائی کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈالی ہے۔ ہمیں اجتماعی بصیرت اور مشترکہ کاوشوں سے ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی وزراء اپنی تمام تر توانائیاںعوام کے مسائل کے حل کیلئے صرف کریںاور عوام کی توقعات و امیدوں پر پورا اتریں۔عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا اور انہیں ریلیف فراہم کرنا صوبائی وزراء کی اولین ذمہ داری ہے۔ مجھے امید ہے کہ صوبائی وزراء عوام کی دن رات خدمت کرکے نئی مثال قائم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کابینہ کے اراکین محنت، دیانت، امانت اور خلوص نیت سے کام کریں۔ اپنے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی بحران کے چیلنج سے نپٹنے کیلئے ہرممکن اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے: محمد شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ توانائی بحران کے باعث معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کے چیلنج سے نپٹنے کیلئے ہرممکن اور ضروری اقدامات اٹھائے گی تاکہ عوام کی مشکلات کو دور کیا جاسکے اور معیشت کو صحیح ڈگر پر لایا جاسکے۔ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اور اس ضمن میں بھارت کا تعاون حاصل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے توانائی سیکٹر میں تعاون بڑھانے کیلئے دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔ دونوں ملک تجارتی، اقتصادی اور معاشی تعلقات کو فروغ دے کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مفید معاشی تعلقات کا فائدہ عوام کو پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار بھارت سے تعلق رکھنے والے بجلی اور گیس سیکٹر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی وفد نے ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال باگلے کی سربراہی میں آج ماڈل ٹائون میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بجلی اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر توانائی شیر علی خان، چیف سیکرٹری، سابق نگران وفاقی وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک، سیکرٹری خزانہ، مشیر پاور پلاننگ این ٹی ڈی سی، متعلقہ حکام، بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال باگلے (Mr.Gopal Baglay)،جائنٹ سیکرٹری وزارت بجلی مسز ریٹا اچاریہ (Mrs. Rita Acharya)،جائنٹ سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس پی کے سنگھ، سنٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی انڈیا کے ممبر مسٹر رویندر(Mr.Ravinder)، بھارتی پنجاب کے سیکرٹری پاور اینڈ انرجی انی ردھ تیواری(Mr.Anirudh Tiwari)،جی اے آئی ایل کے نمائندوں مسٹر وی این دت(Mr. V.N Datt) ،پی کے پال(Mr. P.K Paul)، آر کے ماتھر(Mr. R.K Mathur)، پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے مکیش کھنہ (Mr.Mukesh Khanna)، وائی کے سہگل (Mr. Y.K Sehgal)اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔بھارتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کو پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا ہے کیونکہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ صرف اور صرف اقتصادی میدان میں تعاون اور ترقی میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے پاکستان اور بھارت کے مابین تجارتی تعاون بڑھانا بہت ضروری ہے۔ دونوں ملک تجارت،سرمایہ کاری، صنعت، تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کو موقع دیئے بغیر دونوں ملک خوشحالی اور ترقی کی منزل حاصل نہیں کرسکتے۔ بلاشبہ پاکستان کی معیشت، صنعت، زراعت اور دیگر شعبے توانائی بحران کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ معمول کی زندگی بھی متاثر ہوئی ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی اور ہم اس چیلنج کو مواقع میں بدلیں گے۔ انہوں نے بھارتی وفد کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی حوصلہ افزا امر ہے کہ شعبہ توانائی سے وابستہ بھارتی وفد کے اراکین آج لاہور میں موجود ہیں اور انشاء اللہ شعبہ توانائی سے وابستہ پاکستانی ماہرین کا وفد بھی جلد بھارت کا دورہ کرے گا تاکہ شعبہ توانائی میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے مزید پیش رفت ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں جو قابل عمل تجاویز سامنے آئی ہیں انہیں میں وزیراعظم کے سامنے پیش کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ آج بہت مفید تجاویز سامنے آئی ہیں جن پر عملدرآمد کرکے دونوں ملکوں کے درمیان شعبہ توانائی میں تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔بھارتی وفد نے وزیراعلیٰ کو امرتسر سے لاہور تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اور جالندھر سے جلو تک گیس پائپ لائن بچھانے کے مجوزہ منصوبے سے آگاہ کیا اور مجوزہ منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں پاکستانی ماہرین نے بھی مجوزہ منصوبے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال باگلے نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری انداز میں پرامن انتقال اقتدار ہوا۔ بھارتی قیادت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ امید ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرقیادت پاکستان میں نئی حکومت کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف منسٹر سیکرٹریٹ کا نام تبدیل کر کے چیف منسٹر آفس رکھ دیا گیا
لاہور(جی پی آئی)چیف منسٹر سیکرٹریٹ کا نام تبدیل کر کے چیف منسٹر آفس رکھ دیا گیاہے۔حکومت پنجاب نے نام کی تبدیلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے پاکستان پرچھایا مایوسی اورمحرومی کااندھیراچھٹ جائے گا۔ مدیحہ رانا
لاہور( جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی و چیف آرگنائزر و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ شعبہ خواتین مدیحہ رانا نے پنجاب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے نئی کابینہ میں ایسے تجربہ کار، محنتی اور باصلاحیت افراد کو شامل کیاگیاہے جو عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مشرف اس کے حواریوں اور زرداریوں نے پاکستان کو زخمی کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن )ان زخموں پر مرہم لگانے کیلئے میدان میں آچکی ہے۔ عوام کا بھرپور اعتماد اس بات کی علامت ہے کہ اب پاکستانی عوام جاگ چکے ہیں اور زخمی پاکستان کو نواز شریف کی قیادت میں ایشیاء کا ٹائیگر بنا کر دم لینگے بلکہ پاکستان کو اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام ایک بار پھر ملے گا۔ مدیحہ رانا نے کہا کہعوام کے مسائل کا حل صرف(ن) لیگ کے پاس ہے۔مسلم لیگ(ن) نے کبھی اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے عام انتخابات میں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا, حالیہ انتخابات میں شکست فاش کی صورت میں زرداریوں اورحواریوں نے جو بویا تھا وہ کاٹ لیا۔ مسلم لیگ(ن) ن کی کامیابی کے بعد اکستان پرچھایا مایوسی اور محرومی کااندھیراچھٹ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کاصادق جذبہ اورعزم واستقلال شکست وریخت سے دوچارقومی اداروں میں زندگی کی نئی روح پھونک دے گا۔ تازہ دم میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے کوئی دلچسپی نہیں ،وہ ایک نجات دہندہ کی حیثیت سے اس زخم خوردہ قوم، مقروض ملک اور مفلوج معیشت کی بیماریوں کاعلاج کرنے آئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں ٹیکسوں کا نظام غیر مساویانہ ،نان پروگریسو اور غیر موثر ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اگر معیاد پوری کرنی ہے تو اسے جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کی بجائے غریبوں کے لئے پالیسیاں ترتیب دینی ہوں گی۔جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی پاکستان میں دس فیصد سے بھی کم ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے دوسرے ممالک سری لنکا،بنگلہ دیش، بھارت میں بارہ سے اٹھارہ فیصداور ترکی میں25فیصد تک ہے۔ملک میں ٹیکسوں کا نظام غیرمساویانہ،نان پروگریسو اور غیر موثر ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی حکومت کو ایسی ٹیکس پالیسی اور ایڈمنسٹریشن ریفار مزکر ناہوں گے جن سے ٹیکسوں کی سالانہ وصولی میںاضافہ ہواور ٹیکس چوری کا سلسلہ بند ہو۔بدترین لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے، تباہی کاشکار معیشت کی بحالی،کمرتوڑ مہنگائی اور بے روزگاری میںکمی کے جووعدے مسلم لیگ(ن)نے انتخابی مہم کے دوران کیے تھے ان کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔صرف کھاد کی فیکٹریوں،تھرمل پاوریونٹس،فرنس اسٹیل ملوں، ٹیکسٹائل ملوں، لیدر فیکٹریوں یا بڑے کمرشل کنسرنز کے مالکان سالانہ پندرہ سے بیس کروڑ روپے کی بجلی چوری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو وعدوں سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ معاشی ترقی کے لئے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے۔ کشکول لے کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک چکر لگانے والوں نے ملکی وقار کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے بھارت کو دور رکھتے ہوئے فی الفور عملدرآمد کیاجائے۔بھارت سے بجلی خریدنے کی بجائے ایران کی 10 ہزار میگاواٹ دینے کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ا نڈیا نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے، معاشی اور انرجی بحران ختم لہٰذا اس کے شر سے محفوظ رہنے میں ہی بہتری ہے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی قوم کو مایوسی کی طرف نہ لے کر جائیں۔ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو عوام کا نئی حکومت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ نواز شریف ڈرون حملوں پرعوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنائیں جماعت اسلامی بھرپور ساتھ دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوئر چناب کینال (غربی) سرکل کے ایریاواٹر بورڈز کی 67 کسان تنظیموں کا الیکشن 31 جولائی تک مکمل کر لیا جائے
لاہور(جی پی آئی)پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے مینجنگ ڈائریکٹر و سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے کہا ہے کہ لوئر چناب کینال (غربی) سرکل کے ایریاواٹر بورڈز کی 67 کسان تنظیموں کا الیکشن 31 جولائی تک مکمل کر لیا جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے جاپانی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (جائیکا) کے تعاون سے نہری پانی کی بچت کے جدید طریقوں کو متعارف کروانے کے منصوبے ”سیاپ” کے بارے میں اپنے دفتر میں ہونے والی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔اجلاس میں جائیکا کے نمائندگان مسٹر نوریو کیونو، مسٹر تاکاشی فیوجی ساکی، عامر بخاری اور محمد اسلم قریشی کے علاوہ پیڈا کے جنرل مینجر (ٹی ایم) میاں مقبول احمد، جنرل مینجر (آپریشن) محمد یونس بھٹی، سیکرٹری پیڈا افضل انجم طور، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی خالد حسین قریشی کے علاوہ متعلقہ فیلڈ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میںایم ڈی پیڈا نے کہا کہ ایل سی سی (غربی) ایریا واٹر بورڈ فیصل آباد میں کسان تنظیموں کے الیکشن کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے او ر چیف ایگزیکٹو ایریا واٹر بورڈ الیکشن کی سرگرمیوں کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیں ۔انہوں نے محکمہ آبپاشی و پیڈا کے افسران کو ہدایت کی کہ اریگیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کروایا جائے تا کہ نہری نظام میں کسانوں کی موثر اور عملی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ کسان تنظیمیں ذاتی مفادات اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں تا کہ تمام زمینداروں میں نہری پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی ہو سکے۔ اجلاس میں جاپانی وفد کے سربراہ مسٹر کیونو نے کہا کہ بہاولنگر، ڈی جی خان اور چنیوٹ کے کسانوں نے نہری پانی کے کفایت شعارانہ استعمال کو یقینی بنانے میں دست تعاون دراز کیا ہے جو کہ حوصلہ افزااَمر ہے ۔جاپانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ پنجاب بھر کے کسانوں کو نہری پانی کی بچت کے جدید طریقوں ڈرپ اریگیشن، سپرنکل اریگیشن،بیڈ اینڈ فرو اور ٹنل فارمنگ سے بھر پور آگاہی دی جائے تا کہ کم از کم پانی کے استعمال سے بہتر زرعی پیداوار حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ”سیاپ” کے تحت محکمہ زراعت اور پیڈا کے افسران کو آبپاشی سے متعلقہ تکنیکی امور کے بارے میں جاپانی ماہرین سے تربیت دلوائی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” نہروں ، دریائوں پر نہانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں ”
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی عامر سلطان چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے کہ پنجاب کی نہروں اور دریائوں پر نہانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں لائف سیونگ گارڈز نہ ہونے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ثمینہ خاور حیات نے گھریلو تشدد کی روک تھام کے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کی قرارداد جمع کروائی اور کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں گھریلو تشدد کے واقعات کی شرح دیگر صوبوں سے کہیں زیادہ ہے ، سردا ر وقاص حسن موکل نے برف کے سوئے سے معصوم طالب علم کی ہلاکت پر توجہ دلائو نوٹس جمع کروایا ، بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ق لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے تحریک التوئے کار جمع کروائی اور کہا کہ بہاولپور میں تما م واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ پڑے ہیں اور شہری گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور گیسٹرو کا مرض پھیل رہا ہے، باسمہ ریاض چوہدری نے شیخوپورہ ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے باعث 2 مریض بچوں کی موت پر تحریک التوائے کار جمع کروائی ، ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے استدعا کی ہے کہ مفادعامہ کے ان انتہائی اہم ایشوز پر بحث کروانے کی استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ پنجاب کے اجلاس میں چودھری برادران کی قیادت پر اعتماد کی قراردادمنظور
لاہور(جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کا تنظیمی اجلاس مسلم لیگ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں ایک قرارداد کے ذریعے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، قرارداد رانا محمد ریاض نے پیش کی، اجلاس میں ق
لیگ پنجاب کے سینئر راہنمائوں میاں محمد منیر،میاں عبدالستار، شیخ عمر حیات، سجاد بلوچ، شاہانہ فاروقی، خدیجہ فاروقی، راجہ اظہر، سرفراز رشیدو دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ،حکومت مسئلہ حل کرے، صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان صلح اور مفاہمت اچھی بات ہے مگر اس کا فائدہ عوام کوبھی پہنچنا چاہیئے۔اجلاس میں ق لیگ کی تنظیم نو اور رکنیت سازی کی مہم شروع کرنے پر غوروخو ض کیا گیا ۔ اجلاس کے بعدق لیگ کے سینئر راہنما یوتھ ونگ کے راہنما حاجی محمد شکیل کے والد کے گھر گئے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ، مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔