تلہ گنگ کی خبریں 11.06.2013

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ کے چار مختلف دیہاتوں میں ٹریفک حادثہ اور لڑائی جھگڑے کی وارداتوں کے دوران چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بلال آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کراس کرنے والے ایک شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ، چوکھنڈی میں کھیتوں میں جانے والے محمد صدیق کو غلام عباس نے بیلچے سے حملہ کر کے شدید زخمی کیا جبکہ چوکھنڈی میں ہی ٹیوب ویل کے پاس بیٹھے ہوئے غلام عباس کو صدیق ، لطیف اور نذیر نے حملہ کر کے زخمی کیا۔ ملتان خورد میں ساجد محمود پر نذیر احمد ، احمد خان اور ارشد نے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فائر بریگیڈ تلہ گنگ کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ اور نواحی علاقوں میں میں آگ لگنے کے دو واقعات میں فائر بریگیڈ تلہ گنگ کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تلہ گنگ شرق میں گیس لائن کی لیکج کی وجہ سے ہوا۔ جس پر اہل محلہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ تلہ گنگ کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ دوسرے واقعہ بھی تلہ گنگ شرق میں پیش آیا جب ایک کوڑے کے ڈھیر میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر اہل محلہ میں تشویش پھیل گئی مگر فائر کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے تلہ گنگ فائر بریگیڈ کی کاوشوں کو سراہا اور حکام اعلی سے اپیل کی ہے تحصیل تلہ گنگ کی پانچ لاکھ سے زائد آبادی کے کئے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی ناکافی ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے TMA تلہ گنگ کو جلد سے جلد کم از کم ایک اور فائر بریگیڈ کی گاڑی فراہم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاشف مشتاق کانجو کو ڈی پی او چکوال اور خان افتخار الحق خان کو ڈی ایس پی سرکل تلہ گنگ تعینات کیا جائے۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) ایس ایس پی کاشف مشتاق کانجو کو ڈی پی او چکوال اور خان افتخار الحق خان کو ڈی ایس پی سرکل تلہ گنگ تعینات کیا جائے ضلع چکوال و تحصیل تلہ گنگ کی عوام کو حکومت پنجاب سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کاشف مشتاق کانجو نے اپنی تعیناتی کے دوران ضلع چکوا ل میں امن و امان قائم رکھنے اور لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی مثال قائم کی اسی طرح تلہ گنگ میں خان افتخار الحق خان نے پولیس کلچر کو ختم کر کے دوستانہ ما حول فراہم کیا اور خود تک لوگوں کی رسائی کو آسان بنایا۔ ضلع چکو ال و تحصیل تلہ گنگ کی عوام نے حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کا شف مشتاق کانجو کو ڈی پی او چکوال اور خان افتخار الحق خان کو ڈی ایس پی سرکل تلہ گنگ تعینات کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی قیا دت کی طر ف سے تلہ گنگ میں وزارت نہ دینے پر لیگیو ں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ ) مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے تلہ گنگ میں وزارت نہ دینے پر لیگیو ں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور لیگی رہنمائو ں نے میاں برادرن کو دوٹوک الفاظ میں کہ دیا
ہے کہ تلہ گنگ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ہم اس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے روزنامہ نئی بات کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنمائوں ملک شفقت بڈھیال ، ملک نثار احمد دودیال ، فاروق اعوان ، ملک زوار اکوال

اور عبدالروف نے کہا ہے کہ تلہ گنگ کی غیور عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کا میاب کرایا تھا کہ میاں برادرن تلہ گنگ کو ضلع بنائیں گے اور تلہ گنگ کو وفاقی یا صوبائی وزارت ملے گی لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت نے تلہ گنگ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تلہ گنگ کے لیے
پچھلے پانچ سال میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے کوئی میگا پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔ تلہ گنگ کی عوام نے مسلم لیگ ن کو ایک ریکارڈ ساز کا میابی دلوائی تھی کہ مسلم لیگ ن کی قیادت تلہ گنگ کی عوام کی لاج رکھے گی لیکن میاں بر ادرن نے تو تلہ گنگ کو وزارت نہ دے کر عوام کے حق کو مجروح کیا۔