نگرانی معلومات منظر عام پر لانے والا سابق سی آئی اے ایجنٹ غائب

Edward snowden

Edward snowden

امریکی (جیوڈیسک) حکومت کے فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے نگرانی کے پروگرام کی معلومات منظر عام پر لانے والے سی آئی اے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن ہانگ کانگ میں غائب ہو گئے۔

ہانگ کانگ انتیس سالہ ایڈورڈ سنوڈن نے پیر کو وہ ہوٹل چھوڑ دیا جہاں وہ قیام پذیر تھے اور اس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ ہانگ کانگ کے مقامی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ سنوڈن پیر کو ہوٹل سے چیک آٹ کر گئے۔

ایڈورڈ سنوڈن نے امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بڑے پیمانے پر فون اور انٹرنیٹ کی نگرانی کا انکشاف کیا تھا۔ امریکی کانگریس سنو ڈاون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کر چکی ہے۔