امریکا : دہشت گردی کا خطرہ، مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Phoenix

Phoenix

فینکس (جیوڈیسک) امریکا میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث مسافر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ٹیلی فون پر طیارے میں بم حملے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا، طیارہ لاس اینجلس سے ٹیکساس جارہا تھا اور اس میں 143 مسافر سوار تھے۔