ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے 12 ویں روز بھی جاری

Turkey

Turkey

ترکی (جیوڈیسک) میں حکومت مخالف مظاہرے بارہویں روز بھی جاری ہیں۔ دارالحکومت انقرہ میں پولیس سے جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ترک وزیرا عظم طیب اردگان مظاہرین سے مذاکرات پر رضامند ہو گئے ہیں۔ استنبول کے مرکزی چوک سے شروع ہونے والے مظاہرے ترکی کے تمام بڑے شہروں میں پھیل گئے ہیں۔ دارالحکومت انقرہ میں بھی مظاہرین نے حکومت مخالف ریلی نکالی اور پولیس پر پتھرا کیا۔

پتھرا کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے لاٹھی چارج کے کے بعد مظاہرین شہر کی بڑی سڑکوں سے منتشر ہوگئے۔ ترکی کے نائب وزیرا عظم نے اعلان کیا ہے۔

کہ حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات پر گفت وشنید کے لیے تیار ہے۔ استنبول میں تعمیراتی منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اب وزیرا عظم کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ترک وزیرا عظم کا کہنا ہے۔ ان کی حکومت امن و امان خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کرے گی۔