ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

 Cold

Cold

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 10 ملی میٹر جبکہ بونجی 06، اسکردو 03 اور جہلم میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گلیات، اسکردو، استور میں 02 اور مری میں ایک انچ برفباری ہوئی۔

آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور، سکھر ڈویژن میں صبح کے وقت میں کہیں کہیں دھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔