ماسکو : ایڈورڈ سنوڈن نے ایکواڈور میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی

Edward snudn

Edward snudn

امریکی (جیوڈیسک) حکومت کو مطلوب سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈ ن نے ماسکو پہنچتے ہی ایکواڈور میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی، دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے ایڈورڈ سنوڈن کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔ سی آئی اے کا بھانڈا پھوڑنے والے ایڈورڈ سنوڈن روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ چکے ہیں۔

ماسکو پہنچتے ہی سنوڈن نے ایکواڈور کے سفارتخانے میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی۔ ذرائع رپورٹس کے مطابق سنوڈن کے پاس روسی ویزا نہیں ہے اور وہ جلد روس سے کیوبا یا وینزویلا روانہ ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے سنوڈن کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے اور مغربی نصف کرہ کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن امریکا کو جاسوسی کے الزامات میں مطلوب ہے، اسے بین الاقوامی سفرکی اجازت نہ دی جائے۔ وطن واپسی کے علاوہ سنوڈن کوئی سفر نہیں کر سکتا۔