جنوبی افریقہ : 94 سالہ نیلسن مینڈیلا کی حالت تشویشناک

Nelson Mandelina

Nelson Mandelina

جنوبی افریقہ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ 94 سالہ سابق صدر نیلسن مینڈیلا کی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے۔ صدر جیکب زوما نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز مینڈیلا کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

نیلسن مینڈیلا پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث پچھلے سولہ روز سے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ مینڈیلا کی عمر94 برس ہے۔