موٹر وہیکل انکم ٹیکس کے نئے ریٹ جاری

Motor Vehicle

Motor Vehicle

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موٹر وہیکل انکم ٹیکس کے نئے ریٹ جاری کر دئیے ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹ پر 2 روپے فی کلو انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کر دہ نرخوں کے مطابق مسافر گاڑی پر سالانہ 1200 روپے انکم ٹیکس عائد ہو گا۔ 850 سی سی گاڑی کی خریداری پر 10 ہزار انکم ٹیکس دینا ہو گا جبکہ ایک ہزار سی سی کی خریداری پر 20 ہزار روپے ٹیکس ہو گا۔

ایک ہزار سے 1300 سی سی تک کی گاڑی پر 30 ہزار روپے ٹیکس ہو گا۔ 1300 سے 1600 سی سی تک کی گاڑی پر 50 ہزار، 1600 سے 1800 سی سی تک کی گاڑی پر 75 ہزار، 1800 سے 2000 سی سی تک کی گاڑی پر ایک لاکھ روپے، 2000 سی سی سے اوپر تک کی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینا ہو گا۔