سوگ پرامن ہوگا، کاروبارکھلا اور ٹرانسپورٹ چلائی جائے، شاہی سید

Shahi Syed

Shahi Syed

کراچی(جیوڈیسک)اورنگی کے علاقے مومن آباد میں اے این پی کے دفتر کے باہر دھماکے میں ہلاکتوں پر آج سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائیگا۔ سینیٹر شاہی سید نے اپیل کی کہ شہر میں تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں اے این پی سندھ کے صدر سینیٹرشاہی سید نے آج سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اور عوام سے اپیل کی ہے کہ یوم سوگ پر شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام پر امن یوم سوگ منا ئیں اور کاروبار کھلے رکھیں اور ٹرانسپورٹ چلائیں۔

انہوں نے دہشت گردی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمیں کسی طور اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں دھکیل سکتے ہیں کارکنان پر امن رہیں اور اشتعال انگیزی کے بجائے اسپتال میں زخمیوں کی دادرسی کریں اور خون کے عطیات دیں۔