پشاور میں طوفانی بارش ، دو مختلف حادثات میں تین لڑکیاں ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں طوفانی بارش کے باعث دو مختلف حادثات میں تین لڑکیاں جاں بحق اورمدرسہ کے آٹھ بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تیز آندھی کے باعث پشاور کے علاقہ چنگڑ آباد میں بجلی کی تار ٹوٹ گئی۔

جس سے نادیہ اور تبو نامی دو لڑکیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمی لڑکیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیاگیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔ دوسرا حادثہ ارمڑ میں رونما ہوا جہاں ایک گھر کی چھت گرنے سے جواں سال نازو نامی لڑکی جاں بحق ہوئی۔ اسی طرح حیات آباد میں ایک مدرسہ کی چھت گرنے سے 8بچے زخمی ہو گئے۔