تحریک انصاف کا وزیر اعلی ودیگر سے پارٹی عہدہ واپس لینے کی سفارش

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سینٹرل الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور حکومتی ترجمان شوکت یوسف زئی سمیت پانچ حکومتی عہدیداروں سے پارٹی کے عہدے واپس لینے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عہدے واپس لینے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کرے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینٹرل الیکشن کمیشن کا غیر رسمی اجلاس چیئرمین حامد خان کے زیر صدارت ہوا۔ جس میں پارٹی قیادت سے سفارش کی گئی کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک، حکومتی ترجمان شوکت یوسف زئی، اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، وزیر تعلیم عاطف خان اور وزیر مال علی امین گنڈاپور سے پارٹی کے عہدیواپس لیے جائیں۔

پرویز خٹک تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل، شوکت یوسف زئی صوبائی سیکرٹری جنرل، اسد قیصر صوبائی صدر، عاطف خان پشاور ریجن اور علی امین گنڈا پور ساوتھ ریجن کے صدور ہیں۔ تاہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سینٹرل الیکشن کمیشن کی سفارشات پر پارٹی عہدے رکھنے یا چھوڑنے کا حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کرے گی۔