طالبان حملوں کا خوف، ڈرائیور امریکی گاڑیاں چھوڑ کر فرار

Taliban Attacks

Taliban Attacks

طورخم (جیوڈیسک) افغانستان سے چار امریکی فوجی گاڑیاں پاکستان لانے والے ڈرائیوروں نے طالبان حملوں کے خوف سے گاڑیاں طورخم بازار میں چھوڑ دیں اور فرار ہو گئے۔ کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ بگرام ایر بیس سے چار امریکی فوجی گاڑیاں گزشتہ روز طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں۔

امریکی گاڑیاں لانے والے ڈرائیوروں نے طالبان حملوں کے خوف سے چاروں گاڑیاں طورخم بازار میں ہی چھوڑدیں اور فرار ہو گئے۔ ادھر طورخم کسٹم حکام نے امریکی فوجی گاڑیوں کو کسٹم کلیرنس دینے والی نجی کسٹم ایجنسی کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور چاروں امریکی فوجی گاڑیوں کوتحویل میں لے لیا ہے۔