فلم “غنڈے” کے نئے گانے “سیّاں” کی وڈیو جاری

Gunday

Gunday

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دو صفِ اول کے نوجوان اداکار پہلی بار ایک ساتھ۔ یش راج بینر تلے رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی رومانٹک ایکشن ڈرامہ فلم “غنڈے” کے ٹریلر کے بعد فلم کے نئے گانے “سیّاں” کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی۔

ارشاد کامل کے تحریر کردہ “سیاں، ہن میں کی کراں سیاں، جی لاں یا مراں سیاں” کے بولوں پر مبنی اس گانے کو شاہد مالیا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں رنویر، ارجن اور پریانکا ایک دوسرے کیساتھ ہوتے ہوئے بھی اداس اور غمزدہ نظر آرہے ہیں۔

ہدایتکار علی عباس ظفر کی اس فلم کو ادیتہ چوپرا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں رنویر اور ارجن کے مدِ مقابل پگی چاپس پریانکا چوپڑا بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ عرفان خان بھی اہم کردار میں نظر آئینگے۔

فلم غنڈے کی کہانی دو نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے جرائم کی دنیا میں اپنی بہترین ساکھ قائم کر رکھی ہے۔ ایکشن، تھرل، اور رومانس سے بھر پور یہ فلم غنڈے یش راج فلمز کے تحت رواں سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا میوزک سہیل سین نے ترتیب دیا ہے۔