فلم یملا پگلا دیوانہ 2 کا نیا گانا ریلیز

yamla Pagla Deewana

yamla Pagla Deewana

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کی دلچسپ ایکشن فلم یملا پگلا دیوانہ ٹو کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے۔نئی فلم دو ہزار گیارہ میں بننے والی یملا پگلا دیوانہ کا سیکوئل ہے۔

فلم میں اداکار دھرمیندر اپنے دو بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کا نیا گانا “سوٹ تیرا لال رنگ دا”ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سنگیتا سون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو دھرمیندرا نے خود پروڈیوس کیا ہے۔ فلم سات جون کو ریلیز ہو گی۔