موزمبیق سے انگولا جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ، 34 افراد سوار تھے

Maputo

Maputo

ماپوتو(جیوڈیسک) موزمبیق سے انگولا جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا،طیارے میں 34 افراد سوار تھے۔

انتظامیہ کے مطابق جنوب افریقی ملک موزمبیق سے مسافر طیارہ انگولا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

فضائی کمپنی کے مطابق آخری رابطہ اس وقت ہوا جب طیارہ نمیبیا کے شمالی علاقے رنڈو سے گزر رہا تھا ۔ طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 34 مسافر سوار تھے، طیارے کی تلاش کے لیے نمیبیا کے کمانڈوز کی ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے۔