ایم کیو ایم آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، کارکن احساس ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

یہ بات الطاف حسین نے اتوار کوپاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ تحریک سے وابستہ تمام افراد پر لازم ہے کہ وہ ہرقسم کے حالات میں تحریک کے پیغام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ تحریکی ساتھیوں کی خبرگیری کریں اور دیانتداری ،ایمانداری اورثابت قدمی سے جدوجہد جاری رکھیں۔