ایم کیو ایم کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سندھ سمبلی میں قرارداد جمع

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا ہرصورت تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قرارداد جمع کروائی گئی۔۔

قرارداد ایم کیو ایم کے رکن انور رضا اور عبدالحسیب نے جمع کرائی،ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے اور عوام کے جان ومال کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اسمبلی کے باہر گفتگو میں عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ سندھ کے امن کو برباد کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے، عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والیاداروں کی ذمہ داری کے کہ اپنی صفوں سے کالی بھیڑیں نکالیں۔