وزیراعظم کی نااہلی، دائر درخواست سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی۔ تحریک انصاف کے وکیل اسحاق خاکوانی نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے لگائے گئے اعتراضات دور کر دیئے گئے ہیں، جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست پر باقاعدہ نمبر لگا دیا۔

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کیساتھ مذاکرات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملوث کرنے اور بعد میں ایسے فعل سے منحرف ہونے پروزیر اعظم کیخلاف نااہلی کی درخواست دائرکی گئی ہے، وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دو ستمبر کو درخواست دائر کی گئی تھی۔