شیخوپورہ : تنخواہ نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ہڑتال کا اعلان

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں تنخواہ نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے دھرنا دیدیا۔ شیخوپورہ میں محکمہ صحت کی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ضلع کونسل ہال سے ڈی سی او آفس تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جنہوں نے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے افسران پولیو، ڈینگی، ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ سمیت دیگر محکمانہ کام لیڈی ہیلتھ ورکرز سے لیتے ہیں، لیکن تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوتی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو گئیں۔