مٹیاری: خود سوزی کرنیوالی شازیہ میمن زندگی کی بازی ہار گئی

Shazia

Shazia

پانچ روز قبل مٹیاری بینک میں خود کو آگ لگانے والی شازیہ میمن زندگی کی بازی ہار گئی، شازیہ میمن کے جسدخاکی کو ہالہ پہنچایا گیا، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں گونج اٹھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ درگاہ سرور نوحہ میں ادا کی گئی جس میں ہالہ شہر سے تعلق رکھنے والے مذہبی و سماجی و سیاسی رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر شازیہ میمن کے بھائی اور بہنوں نے حکومت سے بنک منیجر دلبر شورو کو سزائے موت کی اپیل بھی کی۔