دنیا کے 30 گلوکاروں کا ملالہ کو خراج تحسین

Malala

Malala

اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ ڈے منائے جانے کے بعد دنیا بھر سے 30 گلوکاروں نے آئی ایم ملالہ گیت کے ذریعے ملالہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ گانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ گریمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر کے تیار کردہ اس گیت میں 3 ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکاراں کے علاوہ دنیا بھر سے 30 گلوکاراں کی آوازیں شامل ہیں۔

گانے میں تمام گلوکار ملالہ کو سلام پیش کرتی ہیں۔ اس گانے کے فروخت سے ہونے والی آمدنی ملالہ یوسف زئی کی قائم کردہ فلاحی تنظیم ملالہ فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔ تمام رقم دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کی جائے گی۔