مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے، شبلی فراز

Shibli Faraz

Shibli Faraz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے روزے کی قضا سے متعلق بیان کی مذمت کردی۔

اپنے بیان میں شبلی فراز کا کہناتھاکہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا تاہم مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔

خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے بعد موجودہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بھی قضا روزے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

مفتی منیب کا کہنا تھاکہ تمام افراد ایک قضا روزہ رکھیں اور جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف کریں۔