پاکستان میں کورونا سے مزید 48 اموات، 2517 نئے کیسز بھی رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30700 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2517 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19384 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 73220 تک پہنچ چکی ہے۔