ملتان: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے کالو پل میں پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا۔اس دوران ایک موٹر سائیکل پرسوار 3افراد گزرے تو انہیں پولیس نے روکا ،تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکو مارے گئے جن سے 3پستول بھی ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکو قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کی30 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جن کا تعلق پشاور،خانیوال اور ملتان سے تھا۔