ملتان میں چور کو چوری مہنگی پڑ گئی

Multan Thief

Multan Thief

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں چور کو چوری مہنگی پڑ گئی۔ پکڑے جانے پر شہریوں نے خوب درگت بنائی۔ ملتان کے علاقے کینٹ میں آصف نامی چور نے گاڑی میں سے موبائل فون اور پرس چوری کرکے بھاگنے کی کوشش کی تو مالک نے شور مچا دیا۔

جس پر شہری اکٹھے ہو گئے۔ شہریوں نے چور کو پکڑ کر پہلے اس کی درگت بنائی پھر بازار کا چکر بھی لگوایا اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔