ملتان: سیلاب متاثرین نے امدادی ٹرکوں پر دھاوا بول دیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خطاب کے دوران ہی سیلان متاثرین نے امدادی سامان کے ٹرکوں پر دھاوا بول دیا۔ مرد عورتیں، بچے جوان سب چھنیا جھپٹی میں لگے رہے جس کے ہاتھ کو لگا اٹھاتا رہا۔ اس دوران میپکو اہلکاروں نے سیلاب متاثرین کو دھاوے سے روکنے کے لئے تشدد بھی کیا۔

سیلاب متاثرین ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا بھی کرتے رہے کسی کے ہاتھ آٹے کا تھیلا لگا اور کوئی رہ گیا ہاتھ ملتا۔ کہتے ہیں مفلسی حس لطافت کو مٹا دیتی ہے۔ بھوک آداب کے سانچوں میں نہیں ڈھل سکتی۔

یہ پہلا واقعہ نہیں اس ے پہلے بھی بد نظمی کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں لیکن لگتا ہے کہ حکومتی مشینری کی جانب سے بھی امداد کی تقسیم کے لئے کوئی جامع حکمت عملی نہیں بنائی جاتی۔