ملتان : گھریلو حالات، 5 بچوں کے باپ نے پھندا لے لیا

Multan

Multan

ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں گھریلو حالات سے تنگ پانچ بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ کینٹ کا رہائشی ستائیس سالہ مزدور عرفان کئی روز سے بے روزگار تھا جس پر اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا۔

غصے میں عرفان نے بیوی کو طلاق دے دی اور گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ تھانہ کینٹ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دی ہے۔ رشتے داروں کا کہنا ہے کہ عرفان نشہ بھی کرتا تھا جس کی وجہ سے ان کے گھر جھگڑا معمول بن چکا تھا۔