ملتان : نہر میں نوجوان ڈوب گیا، تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

Multan Canal

Multan Canal

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے ہیڈ نوبہار میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہیڈ نوبہار میں ڈیوٹی پر تعینات بیلدار نے ریسکیو ذرائع کو اطلاع دی کہ ایک نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس پر ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔

صبح نو بجے سے شروع ہونے والا آپریشن ابھی تک جاری ہے۔ ریسکیو امدادی ٹیم کا کہنا ہے کہ نوجوان کا نام اور اس کے گھروالوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جبکہ تک نوجوان کو تلاش نہیں کیا جاتا ریسکیو آپریشن جاری رہیگا۔