لاڑکانہ : دیرینہ عداوت پر فائرنگ ، اے ایس آئی بیٹے سمیت جاں بحق

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں دیرینہ عداوت پر فائرنگ سے اے ایس آئی بیٹے سمیت جاں بحق ہو گیا۔ لاڑکانہ قمبر شہر کے علاقے کھبڑی کا رہائشی اے ایس آئی عارف مغیری بیٹے کے ہمراہ جا رہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی۔

جس سے دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔