ملتان (جیوڈیسک) گاڑی کو ہاتھ لگانے اور چینی اٹھانے پر نجی سیکیورٹی گارڈ نے 5 سالہ معصوم بچے کو فائر کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کینٹ کے علاقے لعل کرتی کا رہائشی اللہ دتہ سابق ایڈیشنل آئی جی کے گھر میں کام کاج کرتا تھا۔
گھر کی سیکیورٹی پر مامور نجی گارڈ آصف نے گھریلو ملازم اللہ ڈتہ کے پانچ سالہ بچے کو گاڑی کو ہاتھ لگانے اور چینی اٹھانے سے منع کیا اور طیش میں آکر اسیفائر کر کے قتل کر دیا۔ سینے میں گولی لگنے سے زبیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔