ملتان : نجی سکول کے باہر مشکوک بیگ رکھنے والا شخص گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں نجی سکول کے باہر مشکوک بیگ رکھنے والے کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے تلاشی کے بعد بیگ اور سکول کی عمارت کو کلئیر قرار دے دیا۔

چونگی نمبر نو کے قریب نجی سکول کے باہر مشکوک بیگ رکھنے والے چودہ سالہ حسنین کو پولیس نے حراست میں لیکر تھانہ کوتوالی منتقل کر دیا۔

جہاں پر ابتدائی تفتیش کے دوران 14 سالہ حسنین نے بتایا کہ گزشتہ روز پانچ نامعلوم افراد نے آبائی علاقے اقبال نگر چیچہ وطنی سے اغواء کیا جس کے بعد اسے نجی سکول کے باہر بیگ رکھنے کو کہا۔ پولیس نے بچہ کے والد اور ملازم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم بچہ تاحال پولیس کی حراست میں ہے۔