خیبر پختونخوا، بارش کی تباہ کاریاں، طوفان گزر گیا، نشان چھوڑ گیا

Peshawar Rain

Peshawar Rain

پشاور (جیوڈیسک) پشاور اور گردونواح سے طوفان گزر گیا، نشان چھوڑ گیا۔ دیہی علاقوں میں متاثرہ گھروں کا ملبہ اب تک نہیں اٹھایا جا سکا، نہ ہی بجلی کا نظام بحال ہو سکا۔

صوبائی حکومت اب تک نقصانات کا تخمینہ لگانے میں بھی ناکام رہی۔ پشاور اور گردنواح میں طوفانی بارش کی تباہ کاریاں ہر طرف نظر آتی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، شہری علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہو گئی ہیں۔