وہاڑی: دیوان صاحب کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Vehari

Vehari

وہاڑی (جیوڈیسک) وہاڑی کے قصبے دیوان صاحب کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ سے پچاس سے زائد دکانیں جل گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق علی الصبح دیوان صاحب کی مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جو تیزی سے پھیلتی گئی۔

آگ پھیلنے کے نتیجے میں 50 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔