ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل

PTI

PTI

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس حوالے سے ٹریفک کے لئے روڈ پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے والے قافلوں کے جلسہ گاہ جانے کے لئے کئی راستے بنائے گئے ہیں، جبکہ جلسے میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں۔