وزیراعظم سے آرمی چیف اور ایڈمرل ذکاء اللہ کی الگ الگ ملاقات

Raheel Sharif,Nawaz Sharif

Raheel Sharif,Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے الگ الگ ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف اور ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہونے والی ملاقاتوں میں ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پر کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور ملکی سیکیورٹی سمیت پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم نوازشریف نے ایڈمرل ذکاء اللہ کو پاک بحریہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔