ملتان سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے والدین کا حملہ، شادی شدہ جوڑا دو گھنٹے وکلا کے چیمبر میں مبہوس رہا۔ شاہ رکن عالم کی رہائشی ثمینہ نے گزشتہ روز والدین کی رضامندی کے بغیر حسنین سے پسند کی شادی کی تاہم پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے والدین کے جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔

جس پر ثمینہ اپنے والد اللہ بخش کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دینے آئی تو تھانہ چہلیک میں تعینات ثمینہ کے والد اے ایس آئی اللہ بخش اور رشتہ داروں نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ کر دیا۔

تاہم وکلا لڑکا اور لڑکی دونوں کو اپنے چیمبر میں لے گئے اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔تقریبا دو گھنٹے وکلا کے چیمبر میں مبہوس رہنے کے بعد پولیس کے حصار میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ان کے گھر منتقل کر دیا گیا۔