ملتان : یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی کی چوری ، 2 افراد گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) پولیس نے یوٹیلیٹی سٹور سے لاکھوں روپے کی چینی چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ٹرالیاں قبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملتان کے علاقے اسٹیٹ ایریا میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے دو ٹرالیاں قبضے میں لی گئیں جن پر یوٹیلیٹی اسٹورز سے چوری کی گئی۔ چینی کی 480 بوریاں لدی ہوئی تھیں۔ دو ملزموں ابراہیم اور کاشف کو گرفتار کر لیا گیا۔