ملتان میں جن نکالتے ہوئے جعلی پیر کے کہنے پر والدین نے بیٹی کو آگ لگا دی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے نواحی علاقے بستی لابڑ کی رہائشی پانچ بچوں کی ماں جٹی مائی اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔ جٹی مائی کو اکثر غشی کے دورے پڑتے تھے جس پر والدین جعلی پیر کے پاس لے گئے۔

پیر نے کہا کہ اسے جن ہیں جنہیں نکالنے کے لئے پیر نے جنگلی بوٹیوں کا ہار پہنا کر والدین کو آگ لگانے کو کہا والدین نے ہار کو آگ لگا دی لیکن آگ نے جٹی مائی کے جسم کو لپیٹ میں لے لیا جس پر خاتون کو تشویش ناک حالت مین نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ مظفر گڑھ نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔