قومی اسمبلی، شازیہ مری کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

Shazia Marri

Shazia Marri

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سیکریٹری قومی اسمبلی نے شازیہ مری کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔ جنرل نشست پرکامیابی کے بعد خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت نہیں کی جا سکتی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235 سانگھڑ سے ضمنی انتخابات میں جنرل نششت پر کامیابی حاصل کرنے والی پیپلز پارٹی کی شازیہ مری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئیں تو سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انہیں اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شازیہ مری کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے آپ کی کامیابی کا نوٹیفیکشن موصول نہیں ہوا۔ جنرل نشست پر کامیابی کے بعد خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کی حثیت سے اجلاس میں شرکت نہیں کی جا سکتی۔ سیکریٹری قومی اسمبلی نے شازیہ مری کو اسمبلی رولز پڑھ کر سنائے جس کے بعد شازیہ مری واپس چلی گیئں۔