ممبئی : غیر قانونی عمارت گرنے سے 28 افراد ہلاک

Mumbai

Mumbai

ممبئی(جیوڈیسک)بھارت کے شہر ممبئی میں غیر قانونی طور پر تعمیرکی گئی عمارت گر نے سے 28 افراد ہلاک ممبئی پولیس کے مطابق حادثہ گزشتہ رات نواحی علاقے تھانے میں پیش آیا،حادثہ میں 54افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امدادی کارکن اب بھی زخمیوں اور لاشوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر کے لئے مقامی حکام سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ عمارت کی پہلی چار منزلیں رہائشی فلیٹ اور دفاتر کے طور پرزیر استعمال تھیں۔عمارت میں چار مزید منزلوں کا اضافہ کیا جارہا تھا ،جن میں سے تین مکمل ہوچکی تھیں۔عمارت گرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔