میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں ٹریفک انتظامات کا معائنہ

کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری ٹریفک انتظامات کے معائنے کے لئے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ چاند رات اور عید الفطر کے تینوں دن عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ٹریفک جام سے عوام کو نجات دلا نے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ عید الفطر کے دوران صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے انتظامات کئے جائیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر چوک پر افطار سے قبل ٹریفک انتظامات کا معائنہ۔

کرتے ہوئے ٹریفک جام کے حوالے سے عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک نظام کی درستگی کی ہدایت کی بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میںبلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے بتا یا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے نماز عید کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

اور ضلع شرقی کے تمام زونز میں فیملی پارکوں میں عوامی سہولیات کی حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط
محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے کہاکہ متوقع برسات کے پیش نظر عید الفطر کے دوران الرٹ رہا جائے تاکہ دوران برسات کسی بھی قسم کی ناگہانی آفات سے محفوظ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنا ئی جاسکے۔