بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں، عنایت خان

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (جیوڈیسک) وزیر بلدیات خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ سیاسی و جمہوری استحکام کے لیے صوبے میں بروقت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔پشاور میں مختلف وفود سے گفت گو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت حلیف جماعتوں کے تعاون سے اختیارات کی تقسیم، انتظامیہ کے باوقار مقام اور عوام کی دہلیز پر خدمت و انصاف کا انقلابی بلدیاتی نظام لائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومتوں کے لیے بلدیاتی نظام بھی سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر تشکیل دینا ضروری ہے تاکہ مقامی سطح پر خدمت کا نظام سیاسی تربیت کا نظام بنے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مضبوط اور عوام بااختیار ہو جائے گی۔