بلدیاتی الیکشن، سندھ حکومت نے تقرریوں، تبادلوں کی تیاری کر لی

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے تقرریوں اور تبادلوں کی تیاری کر لی۔ جاوید حنیف کو سیکریٹری بلدیات اور رؤف اختر صدیقی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے چند ہفتے پہلے محکمہ بلدیات میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیکریٹری بلدیات علی احمد لونڈ کو عہدے سے ہٹا کر انکی جگہ تقرری کے منتظر جاوید حنیف کو سیکرٹری بلدیات جبکہ رؤف اختر صدیقی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان افسران کی تعیناتی کے حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔