بلدیاتی انتخابات، لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے حتمی تاریخ مانگ لی

High Court

High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے پچیس ستمبر تک تاریخ مانگ لی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا۔

کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے۔آئین اور قانون کے تحت اس موقع پر بلدیاتی انتخابات ہو جانے چاہئے تھے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئے بلدیاتی نظام کے لئے بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔

معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا لاہور ہائی کورٹ مقدمے کی سماعت نہ کرے۔ عدالت نے کہا کہ آپ ٹال مٹول سے کام نہ لیں صرف یہ بتائیں کہ بلدیاتی انتخابات کس تاریخ کو کروا رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے پچیس ستمبر تک پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سے آگاہ کرنے تک سماعت ملتوی کر دی۔