بلدیہ ٹاون میں اسکول پر دستی بم سے حملہ ،مالک اور 5 طلبہ زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)بلدیہ ٹاون میں ایک پرائیویٹ اسکول میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں اسکول کا مالک عبد الرشید زخمی ہو گیا ،واقعے میں5طالب علم بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کا اسکول قائم ہے جس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا ہے۔