منیر اے ملک کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نے میاں محمد نواز شریف نے اٹارنی جنرل کیلئے منیر اے ملک کا نام صدر کو بھجوا دیا۔ اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور وکلا تحریک کے اہم رکن منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم کی طرف سے صدر کو بھجوا دی گئی ہے۔

پاکستان میں اٹارنی جنرل کا عہدہ عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کو غیر فعال بنائے جانے کے بعد چلنے والی وکلا کی تحریک میں اعتراز احسن اور منیر اے ملک نے انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔