مشاہد حسین سید اور حاجی عدیل کی ذرائع سے گفتگو

Mushahid Hussain Syed

Mushahid Hussain Syed

مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ دفاعی ڈائیلاگ کے لیے سینیٹ کی دفاعی کمیٹی نو ستمبر کو کابل جا رہی ہے۔ جبکہ اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے خارجہ پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا شام کے حوالے سے اصولی موقف اختیار کرنے والا پاکستان دوسرا ملک ہے۔ پارلیمنٹ کی سطح پر پاک افغان دفاعی مذاکرات کے لیے سینیٹ کا وفد 9 ستمبر کو کابل جارہا ہے۔

حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ ضیاالحق اور پرویز مشرف کے ادورا میں افغانستان کے حوالے سے خارجہ پالیسی غلط تھی۔ حاجی عدیل حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد بیرونی قوتوں نے افغانستان میں مداخلت کی تو پاکستان بھی اس کے لیے مجبور ہوگا۔