مشرف نہیں ساتھیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ چلایا جائے، ڈاکٹر امجد

Dr. Amjad

Dr. Amjad

اسلام آباد (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے پر اعتراض نہیں تاہم اگر مقدمہ چلانا ہے تو اکتوبر 1999 سے چلا کر ساتھیوں کو بھی شامل کیا جائے۔ اسلام آباد میں پرویز مشرف کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی، اس موقع پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف نے جرم ہی نہیں کیا۔

ان پر فرد جرم کیا عائد کی جائے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت بضد ہے کہ پرویز مشرف کو پیش کیا جائے جبکہ وہاں انکی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر انھیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار مقامی عدالت اور حکومت ہو گی۔ ڈاکٹر امجد نے شکوہ کیا کہ عید کے موقع پر سابق صدر سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔