نواز شریف کی من موہن سے ملنے کی بیتابی قابل رشک نہیں، لطیف کھوسہ

Latif Khosa

Latif Khosa

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بھارتی رویوں کے بعد میاں نواز شریف کی یو این اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم سے ملنے کی بے تابی پاکستان کے وقار کے خلاف ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور دوستی بس روکنے جیسے بھارتی رویے قابل قبول نہیں۔ حالیہ واقعات پر وزارت خارجہ کا ناقص جواب بھی باعث شرم ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برابری کے تعلقات کا خواہاں ہے۔